Intro of Kulliyah (Urdu)

بسم الله الرحمن الرحيم

كُلِّيَةُ الرَّاشِداتِ الْإسْلَامِيَّة


:کلیہ کی ضرورت

ہم جانتے ہیں کہ معاشرہ کی تعمیر اور بھلائی عورتوں کی تعلیم و تربیت سے ہی ممکن ہے کیونکہ وہی ہیں جو آگے آنے والی نسل کی تربیت کرتی ہیں لہذا ان کی تعلیم اور ان کے اندر علم کی پختگی کا ہونا از حد ضروری ہے ۔  خاص کر موجودہ ماحول میں بے شمار طریقوں سے نئی نسل میں عقیدہ کو برباد کرنے والے وسائل بآسانی پھیل رہے ہیں ، اخلاق کو برباد کرنے کے لئے میڈیا اور الگ الگ اداروں کا استعمال کیا جا رہا ہے ایسے میں عورتوں کا تعلیم کے زیور سے مزین ہونا بہت زیادہ ضروری ہے جو کہ خود ان عورتوں کے لئے بھی فائدہ مندہے اوران سے ہونے والی نسل بھی 
اس سے فائدہ اٹھائے گی۔


الحمد للہ، ہندوستان میں دینی مدارس و جامعات کی کثرت ہےجن میں کئی بچے اور بچیاں دینی تعلیم سے سرفراز ہو رہے ہیں ۔ مگر اب بھی ایک بڑی تعداد دینی تعلیم سے کوسوں دور ہیں جس کا سبب دنیاوی تعلیم دینے والے مدارس میں دینی تعلیم کے نظم کا نہ ہونا ہے ۔لہذا ہم نے  ایسی بہنوں کے لئے جو بڑی عمر کو پہنچ گئی ہیں  یا اسکول یا کالج میں جاتی ہیں اور دینی تعلیم کا شوق اور جذبہ رکھتی ہیں ان کے لئے ایک دینی مدرسہ کو شروع کیا ہے تاکہ جذبہ رکھنے والی بہنیں بھی دین کو بہتر اور مکمل طریقے سے سیکھ لیں۔ اورمبادیات دین ،تفسیر وحدیث اور فقہ کو  اصول تفسیر و اصول حدیث و اصول فقہ کے ساتھ حاصل کریں تاکہ مسائل کے استنباط و استخراج کا مکمل ملکہ ہو اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے فریضہ کو سلف صالحین کے طریقہ پر ادا کرسکیں۔


یہ بھی ذہن میں رہے کہ کلیہ کی آف لائن کلاس مالونی ، ملاڈ کے علاقہ میں ہوتی ہیں جہاں جہالت اور عقیدہ کا فساد بہت زیادہ ہے۔ بمشکل کوئی ایسا ہفتہ گزرتا ہو جس روز وہاں کسی پیر یا بابا کی چادر یا عرس نہ نکالی جاتی ہو۔ قبرپرستوں کی تعداد اہل توحید کے مقابلہ میں حد سے زیادہ ہے۔ اخلاقی گراوٹ بھی بہت ہے۔ لہذا وہاں کی بہنوں میں علم کو پھیلانے والی بہنوں کی سخت ضرورت ہے۔


:کلیہ کا مشن

عورتوں اور بچیوں کے درمیان کتاب و سنت کی تعلیم کو عام کرنا۔


کلیہ کا وِیژَن:

اللہ کی مدد اور توفیق سے آنے والے پانچ سالوں کے اندر عورتوں میں ایک بڑی تعداد کو تیار کرنا جن کے اندر عقیدہ  کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ کتاب و سنت پر اتنی مہارت ہو کہ وہ  ان سے بآسانی روزمرہ کے مسائل کا استنباط و استخراج کرسکیں۔ اور بہنوں میں دعوت و تبلیغ کے فریضہ کو ادا کرنے والیاں ہوں۔


کلیہ کی شروعات:

الحمد للہ کلیۃ الراشدات الاسلامیہ کی شروعات آج سے دو سال پہلے 2019 میں ایک چھوٹے سے کمرے سے ہوئی ۔ اور اب 2021 میں اس میں طالبات کی تعداد 40  سے زائد ہے۔  یہ ادارہ ممبئی کے معروف علاقہ مالونی، ملاذ میں واقع ہے ۔


اس کا ایک دوسرا شعبہ آن لائن تعلیم کا ہے ، اس شعبہ کی شروعات جون/ 2021 میں (اسی سال) ہوئی۔ اس شعبہ میں  طالبات کی تعدا د 251ہے۔ والحمد للہ علی ذلک۔ (آن لائن شعبہ میں داخلہ کے لئے یہاں کلک کریں)


:تعلیمی مدت

کلیۃ الراشدات الاسلامیہ میں تعلیم درس نظامی کے نصاب پر مشتمل ہے ۔ جسے ہم نے دو (2)  مرتبوں میں تقسیم کیا ہے۔  (آن لائن اور آف لائن کا نصاب ایک ہی ہے)
پہلا مرتبہ "درجہ عالمیت" ہے جس کی مکمل مدت پانچ سالہ ہے ۔


اعدادیہ، جماعت اولی تا جماعت رابعہ
دوسرا مرتبہ "درجہ فضیلت " ہے۔ جس میں داخلہ کے لئے درجہ عالمیت کی سند کا ہونا لازمی ہے ۔


اس کی مدت دو سالہ ہے۔ فضیلت اول اور فضیلت آخر
کلیہ میں معلمین اور معلمات کی کل تعداد: 11 ہے۔
·      آن لائن تعلیم میں دو معلم اور پانچ معلمات ہیں۔
آف لائن تعلیم میں ایک معلم اور چھ معلمات ہیں۔
تمام مادے پڑھائے جاتے ہیں۔


اساتذہ کی تعداد:

کلیہ میں معلمین اور معلمات کی کل تعداد: 11 ہے۔
  آن لائن تعلیم میں دو معلم اور پانچ معلمات ہیں۔ ·
آف لائن تعلیم میں ایک معلم اور چھ معلمات ہیں۔


کلیہ کی خصوصیات:

الحمد للہ، اس کلیہ کی صدارت اور اشراف مدینہ یونیورسٹی سے سند یافتہ عالم کے ذمہ ہے۔  •

•تعلیم کی مکمل مدت کم سے کم پانچ سال ہے۔

 کلیہ میں عقیدہ، تفسیرو اصول تفسیر، حدیث و اصول حدیث، فقہ و اصول فقہ، مکمل عربی قواعد، عربی ادب و •
 تعلیم کے ساتھ بچوں کی تربیت کا ہنر سکھایا جاتا ہے۔

بلاغت، فن تربوی، حاضر العالم الاسلامی، دعوت و افتاء سے متعلق تمام مادے پڑھائے جاتے ہیں۔

• کلیہ کی معلمات ہندوستان کے معروف اداروں سے سند یافتہ ہیں۔

• فن خطابت و صحافت کا بھی شعبہ ہے۔

 • کلاس کا وقت ہفتہ میں پانچ روز اور صرف دو گھنٹوں پر مشتمل ہے۔ (آن لائن کے لئے صبح گیارہ سے ایک بجے ظہر تک۔ اور آف لائن تعلیم کے لئے دوپہر 3 سے 5 تک۔ ضرورت کے پیش نظر آدھا گھنٹہ اضافہ کردیا جاتا ہے۔)

موجودہ جگہ میں کلاس روم کی بعض جھلکیاں:


(اعدادی کلاس کی طالبات)


    


آن لائن کلاس میں طالبات کی حاضری:

    

کورونا وباء سے پہلے منعقدہ سالانہ انجمن:

            

        


کلیہ کی عمارت:

الحمد للہ یہ ساری سرگرمیاں اب تک کرائے کی جگہ میں انجام پر رہی تھیں، اسی اثنا میں ہمارے پاس کچھ بہنوں نے ایک بڑی رقم کے ذریعہ سے ہم سے وعدہ کیا کہ آپ جگہ کی کوشش کریں ہم ان شاء اللہ آدھی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔
ہم نے ایک جگہ کا تعین کیا جس کی قیمت  62 لاکھ، 50 ہزار روپئے طے پائی ہے۔


باقی رقم اکٹھا کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ لہذا اہل خیر و ثروت سے ہم درخواست کرتے ہیں کہ آپ زیادہ سے زیادہ اس جاری رہنے والے خیر کے کام میں اپنا تعاون پیش کریں جو کہ یقینا آپ کے لئے اور اگر آپ اپنے اہل میں سے کسی کی طرف سے ادا کرتے ہیں تو ان کےلئے جاری رہنے والا صدقہ ہوگا۔ جب تک یہاں سے ہماری مائیں اور بہنیں دین سیکھ کر نکلتی رہیں گیں یقینا اس میں مسلسل آپ کی طرف سے کئے گئے صدقہ کا بھی حصہ ہوگا۔ جو کہ بلا شک آپ کے لئے اجر کا سبب ہے۔

شرک و بدعت کے خاتمہ کے لئے ہمارا ساتھ ضرور دیں۔